الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چہرے کی ہڈیوں کے پیچیدہ فریکچرمیں مبتلا نوجوان کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چہرے کی ہڈیوں کے پیچیدہ فریکچرمیں مبتلا نوجوان کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ہے۔

ہسپتال میں چہرے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ نوجوان کی آنکھوں کی محوری ہڈی ، پیشانی کی ہڈی اور ناک کی ہڈی میں فریکچرز کو درست کرنے اور انھیں اپنی اصلی حالت میں واپس لانے کے لئے متعدد سرجریز کیں ۔ ان سرجریز کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا جس کی بدولت ہماری ٹیم کو مکمل طور پر کامیابی نصیب ہوئی۔"

انھوں نے مزید کہا : "آپریشن کے بعد ، مریض کی حالت مستحکم ہے اور یہ نوجوان تیزی سے روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: