نجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ: انجینئرنگ ڈیزائن یونٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعمیراتی منصوبوں کے لئے ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈپارٹمنٹ کے انچارج انجینئرضیاء مجید السائغ نےکہا ہے کہ انجینئرنگ ڈیزائن یونٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے لئے ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

انجینئرنگ ڈیزائن یونٹ نے اس شعبے میں جدید ترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے شہری سہولیات سے متعلق منصوبوں کے ڈیزائن بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئرضیاء ماجد السائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمارا ڈیپارٹمنٹ تمام ضروریات فراہم کرتے ہوئے اپنے عملے کو کام کے لئے مثالی ماحول فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔انجینئرنگ ڈیزائن یونٹ ان یونٹوں میں سے ایک ہے جو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئےجدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے اور جدید ترین ڈیزائن پروگرامز کا استعمال کرتا ہے اور اس کے علاوہ اس ڈویژن میں تجربہ کار اور باصلاحیت سٹاف کی موجودگی بھی یونٹ کی کامیابیوں کا اہم سبب ہے ۔

انہوں نے کہا: "اس یونٹ کا عملہ روضہ مبارک کے بیشتر تعمیراتی منصوبوں کے لئے نقشہ جات اور ڈیزائن بنانے کا ذمہ دار ہے اور تعمیرکے مختلف مراحل کے دوران آرکیٹکچرل ، سٹرکچرل اور مکینیکل حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیتا ہے اور جاری منصوبوں کے لئے موزوں خیالات اور مشوروں کا اظہار کرتا ہے۔"

ڈیزائن یونٹ کے سربراہ انجینئرمحمد نصيف نے کہا: "ہمارے یونٹ کے عملے نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کئی منصوبوں کے تعمیراتی ڈیزائن تیار کیے ہیں، جیسے مقام حضرت مہدی علیہ السلام کا منصوبہ ، الکفیل ریڈیو بلڈنگ ، الکفیل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، امام ہادی (ع) گیسٹ ہاؤس ، ویئرہاوسز اور کئی دیگر منصوبے ۔

یونٹ اپنے تعمیراتی منصوبوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور خطوط کے مطابق ڈیزائن کرنے، عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لئے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے شعبے میں ورکشاپس ، کورسز اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: