الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دل کی بیماری میں مبتلا 6 سالہ بچی کا کامیاب علاج کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیدائشی طور دل کی بیماری میں مبتلا 6 سالہ بچی جیسےعلاج میں تاخیر کے سبب دل کی دیگر پیچیدگیوں کا بھی سامنا تھا، کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ہے۔

ہسپتال میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے چھ سالہ بچی کے دل میں موجود سوراخ کو بند کرنے کا کامیاب علاج کیا ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ سرجری میں تاخیر کی وجہ سے ایسی پیچیدگیاں پیدا ہو چکی تھیں جن کی وجہ سے بچی کی صحت انتہائی خراب ہو چکی تھی اور اس کا وزن صرف 14 کلو تھا "۔

انھوں نے مزید کہا: "اس طرح کے عوارض کا علاج چھ ماہ سے ایک سال کی عمر میں کیا جاتا ہے۔ سرجری میں تاخیر نمونیا اور ہائی پلمونری پریشر سمیت کئی دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے جس سے مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد طبی نگرانی اور دیکھ بھال کے لئے مریض کو کارڈیک کیئر یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ بچی اب صحت مند ہے اور اپنی معمول کی زندگی میں واپس آگئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: