روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے کتاب (أنيس الأموات) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے شیخ عامر کربلائی کی لکھی ہوئی کتاب (أنيس الأموات) کو شائع کیا ہے۔

اس کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ عامر کربلائی نے کہا کہ دنیا سے جانے کے بعد انسان کا تعلق دنیا میں رہنے والے زندہ لوگوں سے ختم نہیں ہوتا اور اس بات کی تائید اسلام سمیت تمام سماوی ادیان میں موجود ہے لہذا اسی تعلق کی بنا پر اسلام نے زندہ لوگوں پر مرحومین کے بہت سے حقوق کو لازمی قرار دیا ہے اور اس کتاب میں انہی حقوق کا مختصر انداز میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے بارے میں مزيد جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/religious/index.php?iss
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: