سیکورٹی سیکشن کے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کورس کروایا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم صلاحیتوں میں اضافے اور پائیدار ترقی کے سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک کے خدام کو مختلف کورسز کروائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ان دنوں روضہ مبارک کے سیکورٹی سیکشن کے اہلکاروں کے ایک گروپ کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک کورس کروایا جا رہا ہے۔
مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج ڈاکٹر محمد حسن جابر نے اس بارے میں بتایا ہے کہ اس گروپ کو کروائے جانے والے کورس میں درج ذیل امور سرفہرست ہیں:
انگریزی اور فارسی زبان میں بول چال
اور ان زبانوں میں رسمی طور پر استعمال ہونے والے استقبالیہ جملے اور ان سے متعلقہ طریقہ کار سے آگاہی
غیر ملکی زائرین سے بات چیت اور انھیں پروٹول دینے کا طریقہ کار
اخلاقی، فقہی اور عقائدی دروس
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: