حقيبة المؤمن ایپ کو 12 ملین سے زیادہ افراد استعمال کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں میڈیا سیکشن کے ٹیکنیکل انفارمیشن اور نیٹ ورکس کے شعبہ کی طرف سے سمارٹ فونز کے لیے بنائی گئی ایپ حقیبۃ المومن (مومن کا بیگ) کو استعمال کرنے والوں کی تعداد اس وقت 12 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اس ایپ سے متعلقہ امور کے انچارج علی جیاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایپ میں ہر وہ چیز موجود ہے کہ جو کسی بھی مومن کی ضرورت کہلا سکتی ہے نماز کے اوقات، متعدد قاریان قرآن کی آواز میں قرآن مجید، دعائیں، زیارات...... الغرض اس میں ہر اس چیز کو رکھا گیا ہے کہ جس کی مومنین کو اپنے روز مرہ کے اعمال اور عبادات کے حوالے سے ضرورت ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کو 2014 میں بنایا گیا تھا اور اس کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

جیاشی نے بتایا ہے کہ اسلامی ایپس میں اسے پسندیدہ اور کامیاب ایپس میں شمار کیا جاتا ہے اس ایپ نے اس حوالے سے پانچ پوا‎ئٹس میں سے (4.8) حاصل کیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسے

گوگل سے: ١٠,٢٢٣,٤٠٩
ہواوے سٹور سے : ٣٧٨,٠٠٠
ابپل سٹور (آئی فون) سے : ١,٤٢٤,١٣١

دفعہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے کہ جس کی مجموعی تعداد 12,025,540 بنتی ہے۔

اس ایپ کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
http://bit.ly/2tzCvDD
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: