حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے جشن ولادت کے ضمن میں ایک آن لائن کوئزمقابلے کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی مشاورت سے وابستہ قرآن یونٹ نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے جشن ولادت کی پر مسرت مناسبت کے ضمن میں ١٠ ربیع الثانی کو ایک خصوصی آن لائن مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد اس پر مسرت اور بابرکت دن کی مناسبت سے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عظیم شخصیت اور سیرت طیبہ سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

یہ مقابلہ سوالات اور جوابات پر مشتمل ہو گا اور اس کا ماخذ کتاب (اعلام الهدایة) ہے۔ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور پڑھنے کے لئے آپ یہاں کلک کرسکتے ہیں۔
اس مقابلے کے فاتحین کو قیمتی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: