العمید یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر بروز ہفتہ 27 ربيع الأوّل 1442هـ بمطابق 14 نومبر2020 کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مؤيّد الغزالی، فیکلٹی ڈینز، فیکلٹی آف فارمیسی اور دیگر کالجز کے پروفیسرز اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد فیکلٹی کے پہلے یوم تاسیس کی مناسبت سے شمع روشن کی گئی اور کیک کاٹا گیا اور فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین ڈاکٹراحمد ہاشم الرفاعی اور اساتذہ کی سائنسی اور عملی کاوشوں کو سراہا گیا۔ تقریب کے دوران گذشتہ تعلیمی سال کے دوران فیکلٹی آف فارمیسی کے بہترین کارکردگی دکھانے والے پہلے تین طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کالج کے طلباء کی جانب سے منعقد کی گئی آرٹ ایگزیبشن کا افتتاح بھی کیا گیا اور شرکاء نے طلباء کی بنائی گئی پینٹنگز میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: