چلڈرن ایجوکیشن ہاؤس پروجیکٹ اپنے آخری اور تکمیلی مراحل میں ہے

چلڈرن ایجوکیشن ہاؤس پروجیکٹ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ اس پراجیکٹ کے بیشتر آرکیٹیکچرل ، ساختی اور مکینیکل مراحل اور کام مکمل ہوچکے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس منصوبے کو مقررہ وقت اور مطلوبہ تکنیکی خصوصیات کےساتھ مکمل کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے۔
اس پراجیکٹ کے نگران انجینئر محمد مصطفی شاکر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارا عملہ اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ اس منصوبے کا رقبہ ( 400 مربع میٹر) ہے اور یہ دو فلورز پر مشتمل ہے۔ پہلا فلور چھ کمروں ، ایک باورچی خانے اور باتھ رومز پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے فلور میں (3) ہالز، باتھ رومز اور انتظامی کمرے ہیں۔ عمارت میں کولنگ ، آگ بجھانے ، الارم ، نگرانی اور دیگر جدید ترین نظام بھی موجود ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: