فیملی کلچرل سنٹر کی طرف سے (فيض الزهراء عليها السلام) کے نام سے خواتین کے لیے آن لائن کورس

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فیملی کلچرل سنٹر نے (فيض الزهراء عليها السلام) کے نام سے خواتین کے لیے ایک آن لائن کورس کا اعلان کیا ہے کہ جس میں حضرت فاطمہ زہراء (علیھا السلام) کی سیرت طیبہ سے ماخوذ شدہ ثقافتی و تربیتی ہدایات کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حضرت فاطمہ زہراء (علیھا السلام) کی ذات اقدس ہی ہر حوالے سے بلند ترین نمونہ عمل اور ہدایت و اخلاق کی بہترین درسگاہ ہے۔

مذکورہ بالا سنٹر کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم نے اس بارے میں کہا ہے کہ پہلی روایت کے مطابق جناب سیدہ کی یوم شہادت کی مناسبت سے اس تین روزہ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جس کا آغاز سات ربیع الثانی سے ہو گا اور اسے ٹیلی گرام پر پر درج ذیل لنک کے ذریعے سے منعقد کیا جائے گا:

https://t.me/Alzahraaealahaalsalam

اس کورس میں لیکچرز اور تدریس کے لیے متعدد سماجی و علمی شخصیات اور استاذات کو کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اس کورس میں شامل موضوعات درج ذیل ہیں:

طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں مضبوط شخصیت ایک مہلک ہتھیار ہے، مضبوط شخصیت کے مصادر کیا ہیں؟ حضرت فاطمہ زہراء(عليهما السلام) بہترین نمونہ عمل ہیں۔

حضرت فاطمہ زہراء(عليهما السلام) کی سوانح حیات کی روشنی میں گھریلو تشدد کے مسئلے کا حل اور علاج۔

مامتا خواتین کی زندگی کا ایک اہم ترین حصہ ہے، اور عورت اپنا یہ کردار صرف پیار، محبت اور شفقت کے ساتھ ہی ادا کرسکتی ہے، لہذا فاطمی نقطہ نظر کے مطابق خواتین اپنے بچوں کے جذبات اور ان کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسے مامتا کا کردار ادا کر سکت ہیں؟

حضرت علی (علیہ السلام) اور حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کائنات کے عظیم ترین میاں بیوی ہیں اور اللہ نے انھیں سب لوگوں کے لیے ایک مثال و نمونہ بنایا ہے، ہم اس نعمت کو اپنے ازدواجی مسائل کے علاج میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: