تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس میں محققین ، ماہرین تعلیم اور مفکرین کو شرکت کی دعوت

تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس کی انتظامی کمیٹی تمام محققین ، ماہرین تعلیم اور مفکرین کو تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتی ہے ، یہ کانفرنس (میوزیم اور جدید ٹیکنالوجیز) کے سلوگن کے تحت بروز ہفتہ (5 ربیع الثانی 1442 ھ) بمطابق (21 نومبر ، 2020) کو (ZOOM) پروگرام کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس کے دارالمخطوطات سے وابستہ الکفیل میوزیم کے سربراہ پروفیسر صادق لازم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کورونا وبائی مرض کے باعث کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کانفرنس کا آن لائن انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران درج ذیل موضوعات پر بات کی جائے گی۔
میوزیم میں مخطوطات اور نوادرات کو محفوظ کرنے کی تکنیکس۔
میوزیمز اور انفارمیشناینڈ سوشل نیٹ ورک ۔
میوزیم پریزنٹیشن اور جدید ٹیکنالوجی۔
میوزیم میں نودرات اور مخطوطات کی بحالی کے لئے جدید علوم اور تکنیکس۔
سفر اور مجازی عجائب گھروں کے ڈیزائن میں سائنسی تکنیک اور جدید طریقے۔
میوزیم مینجمنٹ سکلز میں جدیدیت اور ترقی۔ "



اس کانفرنس میں شرکت کے لئے لنک یہ ہے:

https://zoom.us/j/93275677716؟pwd=QnZUa2VpNzBTSEV1WHZYVnVpUStRUT09

اور لاگ ان کوڈ (7716 7567 932) ہے ۔
اس کانفرنس میں محققین کے لئے تین تحقیقی سیشن منعقد ہوں گے ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا بھر سے ماہرین اور محققین ان سیشنز میں بھرپور شرکت کریں گے۔



اس ای کانفرنس کے انعقاد کا مقصد:

تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنا۔
خصوصی میوزیمز قائم کرنے اور میوزیمز کی ترقی اور بحالی کے لئے ثقافتی اور شہری اداروں کی مدد کرنا۔
مقامی اور بین الاقوامی عجائب گھروں اور ان سے منسلک اداروں کے ساتھ تعاون اور ترقی کے لئے کام کرنا۔
میوزیم کی انتظامی اور تکنیکی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: