روضہ مبارک کی طرف سے کربلا کے ایک علاقہ میں واٹر سٹیشن کی بحالی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا انجنیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے- اس سلسلے میں انجنیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ واٹر ڈویڑن نے حرم مطہر کے قریب واقع واٹر ڈی سیلی نیشن اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے- انجنیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجنیئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ مرتب کر دہ منصوبے کے مطابق مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یہاں آنے والے زائرین کرام کو خدمات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے-
انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کربلا میں موجود تمام مقامات مقدسہ اور مزارات کی تعمیر اور بحالی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام کی تعمیر و ترقی اور بحالی پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے ہمارا انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنیکل سٹاف مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام کے قریب واقع واٹر ڈی سیلی نیشن اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کر چکا ہے اور انشاءاللہ ہم اس اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کو مقررہ مدت میں مکمل کر لے گے-
واٹر ڈویڑن کے سینیئر آفیشل جناب باسم الہاشمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا واٹر اسٹیشن مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام کے قریب کربلا بغداد روڈ پر واقع ہے ہمارا ڈویڑن اس واٹر اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کے فرائض سرانجام دے رہاہے واٹر اسٹیشن کی کارکردگی اور گنجائش کو بڑھانے کے لئے اسٹیشن میں جدید ترین واٹر پمپس کے علاوہ اوسموٹک فلٹرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ ناکارہ مشینوں اور پرزوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اسٹیشن کو خود کار طریقے سے چلانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل الیکٹرک سرکٹس اود ڈیجیٹل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں-
اسٹیشن میں موجود پرانی واٹر سپلائی لائنز کو ہٹا کر اعلی معیار کے PPR پائپس بچھائے گئے ہیں اس کے علاوہ اسٹیشن میں TDS ٹائپ HANNA ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہے جو کے اپنے اعلی معیار اور بہترین کار کردگی کے لیے جانا جاتا ہے-
اس واٹر اسٹیشن کی پیداواری گنجائش تین ہزار لیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ واٹر اسٹیشن مرقد حضرت عون ابن عبداللہ علیہ السلام میں آنے والے زائرین کے علاوہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل آبادی اور چار قریبی سکولوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر رہا ہے-
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: