ویڈیو رپورٹ: العمید یونیورسٹی کے فارمیسی کالج کی پہلی سالگرہ کی تقریب

العمید یونیورسٹی کے فارمیسی کالج کی پہلی سالگرہ اور نئے درسی سال کے شروع ہونے کی مناسبت سے فارمیسی کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں یونیورسٹی کے چانسلر، ان کے اداری معاون، کالج کے اساتذہ اور اعلی نمبر لینے والے طلباء نے شرکت کی۔

العمید یونیورسٹی کے چانسلر کے اداری معاون ڈاکٹر علاء موسوی نے کہا کہ یہ تقریب فارمیسی کالج کی انتظامیہ کی طرف سے اس کالج کے اساتذہ اور سٹاف کے اعزاز میں اور اسی طرح سے اعلی نمبر لینے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے کہ جنہوں نے گزشتہ سال کے مشکل حالات کے دوران ہر ممکن وسائل کے ذریعہ سے اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں کی بدولت سے تعلیمی و تدریسی عمل کو آگے بڑھایا اور پہلے سال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اس فارمیسی کالج اور اس کے اساتذہ و طلاب پر فخر کرتے ہیں کہ جو پہلے سال ہی اپنے قابل ذکر وجود اور اپنی قابلیت کو ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

فارمیسی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر احمد ہاشم رفاعی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس کالج کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں یہ کالج اپنی نوعمری کے باوجود اپنی انجازات کی بدولت ایک ہی سال میں عراق کے کے بڑے بڑے کالجوں کے برابر آ کھڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور ان کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی مکمل مدد اور حمایت کی وجہ سے ہو پایا اور اسی طرح سے اس میں العمید یونیورسٹی کے چانسلر کی کا بھی اہم کردار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: