روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے شائع ہونے والے خواتین کے قرآنی موضوعات پر مشتمل تحقیقی رسالے ’’(طيّبات)‘‘ کے ادارہ نے اہل قلم خواتین کو رسالہ کے لیے مضامین لکھنے کی دعوت دی ہے تاکہ ایک طرف اہل قلم خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور دوسری طرف رسالہ کو حد الامکان وسعت و ترقی دی جا سکے۔
عربی اور انگریزی زبان میں مقالات لکھنے کی صلاحیت رکھنے والی خواتین اپنے مقالات مندرجہ ذیل ای میل پہ ارسال کر سکتی ہیں:
tayyibatmagazine@gmail.com
پانچ ہزار سے دس ہزار الفاظ پر مشتمل تحقیقی مقالہ میں صرف قرآنی موصوعات اور اس کے لیے ضروری شرائط کا ہونا ضروری ہے