روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کا واسط گورنریٹ کا دورہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے واسط گورنریٹ کا دورہ کیا اور وہاں قبائلی عمائدین اور علاقے کی سماجی ودینی شخصیات سے ملاقات کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے رکن سید عدنان موسوی کی سربراہی میں آنے والے اس وفد نے سب سے پہلے عراق اور عرب ممالک میں رہنے والے قبیلہ ساری کے سردار شیخ سعد الخيون کی وفات پر تعزیت پیش کرنے کے لئے ان کے جانشین شیخ خالد عطار فالح الكصاب سے ملاقات کی اور انہیں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحوم کی دینی اور سماجی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد وفد نے مرحوم سید عبدالعظیم یاسری کے دیوان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کے بیٹے سید کامل عبدالعظیم سے ملاقات کی۔ اس دورہ کے دوران وفد نے قبیلہ زرکان کے دیوان اور چند دیگر دیوانوں کا بھی دورہ کیا کہ جہاں انھوں نے متعدد شخصیات سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی طرح سے روضہ مبارک کے وفد نے حشد شعبی سے تعلق رکھنے والے ایک زخمی کی عیادت بھی کی۔

اس دورہ کے اختتام پر اعلی دینی قیادت کے واسط میں موجود نمائندے شیخ مجاہد محمد زرکانی سے ملاقات کی اور صحابی جلیل سعید بن جبیر کے مزار پر حاضری دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: