کربلائی محکموں کے سربراہان: روضہ مبارک کے منصوبے قابل فخر اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کا ذریعہ ہیں

کربلا کے محکمہ شہری منصوبہ بندی اور محکمہ سیوریج کے سربراہان نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کے متعدد منصوبوں اور سائٹس کا دورہ کیا کہ جن میں مکمل ہونے والے منصوبے اور اسی طرح سے زیرتعمیر منصوبے شامل تھے۔

یہ دورہ اس پروگرام کا حصہ ہے کہ جس کے تحت سرکاری و نیم سرکاری وفود کو روضہ مبارک کے پروجیکٹس کا وزٹ کروایا جاتا ہے۔

اس دورے کے دوران ان دونوں محکموں کے سربراہان اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفود نے الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی، سٹرلائز اور ڈٹرجنٹ مصنوعات، اسکول ، 45000 مربع میٹر پر پھیلے سکول، کنڈرگارٹن اور ایک ثقافتی مرکز پر مشتمل تعلیمی کمپلیکس، الکفیل پرنٹنگ پریس، الباحہ فیکٹری برائے حیوانی خوراک، خیرات ابوالفضل عباس زرعی فارمز، الکفیل آٹو ورکشاپ و گیراج اور کچھ دیگر پروجیکٹس کا دورہ کیا کہ جہاں انہیں ان کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس وزٹ کے اختتام پر محکمہ سیوریج کے سربراہ انجینئر عامر عبيد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج روضہ مبارک کے بعض خدماتی اور تجارتی منصوبوں اور سائٹس کا دورہ کیا اور ان تمام منصوبوں، فیکٹریوں اور عالمی معیار کے مطابق وہاں بننے والی مصنوعات کو ہر حوالے سے قابل فخر پایا، ہم ان منصوبوں میں کام کرنے والے اور ان کو چلانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ منصوبے ناصرف اپنے معیار کے حوالے سے کربلا کے لیے قابل فخر ہیں بلکہ اسی طرح سے ان منصوبوں کی بدولت ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی مل رہے ہیں، اور اسی طرح سے ان منصوبوں کی وجہ سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی اشیاء ہماری منڈیوں میں پہنچ رہی ہیں۔

شہری منصوبہ بندی کے محکمہ کے سربراہ انجینئر حسن خلف نے اسی بارے میں کہا: کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے انتہائی منفرد اور قابل فخر ہیں کہ جو اپنی پیداوار اور روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں اور ایک درست سمت میں چل رہے ہیں ہماری تمنا ہے کہ ان منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جائے اور ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: