العمید سکولز کے 45 طلاب اور طالبات المتمیزین اسکولز میں سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ابتدائی و اعلی تعلیم کے بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے العمید سکولز کے 45 طلاب اور طالبات المتمیزین اسکولز میں سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ جو پورے کربلا گورنریٹ میں سے قبول ہونے والے طلاب کا 25 فیصد ہے۔

قبول ہونے والے طلاب کی حوصلہ افزائی اور باقی طلاب کو اسی سمت ترغیب دینے کے لیے العمید سکولز کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا کہ جس میں المدارس المتميزین میں سیٹیں حاصل کرنے والے طلاب، ان کے اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔

طلاب کے اعزاز میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ابتدائی و اعلی تعلیم کے بورڈ کے انچارج ڈاکٹر احمد کعبی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب العمید سکول کے ان محنتی طلاب کے اعزاز میں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے کہ جنہوں نے نے اچھے نمبر حاصل کیے اور اپنی قابلیت کی بنا پر پر المدارس المتميزین میں جگہ حاصل کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں العمید سکولز کے اساتذہ اور طلباء کے والدین اور سرپرستوں کا بھی شکریہ ادا کیا کیا کہ جن کی محنت کی بدولت سٹوڈنٹس ملک بہترین سکول میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ عراق میں المدارس المتميزین کے نام سے ایسے سرکاری اسکولز ہیں کہ جن میں اعلی ترین نمبر لینے والے والے ذہین سٹوڈنٹس کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اس میں میں داخلہ لینے والے خواہشمند سٹوڈنٹس کے لیے کم از کم پرائمری کے آخری سال میں نوے فیصد نمبر لینا ضروری ہوتا ہے اور سالانہ امتحانات کا نتیجہ آنے کے ایک ماہ بعد المدارس المتميزین میں ایک انٹری ٹیسٹ ہوتا ہے کہ جس میں سٹوڈنٹ کی تعلیمی قابلیت اور ان کی ذہانت کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور ہزاروں سٹوڈنٹس میں سے صرف چند سو کو ہی المدارس المتميزین میں داخلہ دیا جاتا ہے کہ جہاں انہیں ہر قسم کی اعلی ترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: