تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس کے پروگراموں کا شیڈول

تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے کانفرنس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ کانفرنس(میوزیمز اور جدید ٹیکنولوجیز) کے عنوان سے کل بروز ہفتہ 5 ربیع الثانی 1442 ہجری بمطابق 21 نومبر 2020 کو بذریعہ ZOOM پلیٹ فارم آن لائن منعقد کی جائے گی -
الکفیل میوزیم کے انچارج اور اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جناب صادق لازم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس درج ذیل لنکس https://zoom.us/j/93275677716?pwd=QnZUa2VpNzBTSEV1WHZYVnVpUStRUT09 پر ZOOM پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن منعقد کی جا رہی ہے اور کانفرنس میں شرکت کے لئے لاگ ان کوڈ یہ ہے( 7716 7567 932)-
کانفرنس کل صبح 09:00 بجے شروع ہو گی اور کانفرنس کے افتتاحی تقریب کے دوران درج ذیل اداروں کے جانب سے خطاب کیا جائے گا -
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام
جنرل اتھارٹی فار ہیریٹیج اینڈ اینٹیکس
عرب سوسائٹی Alecom
اس کے بعد الکفیل میوزیم کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری فلم پیش کی جائے گی
کانفرنس کے دوران تین ریسرچ سیشنز منعقد ہو گے
پہلا ریسرچ سیشن صبح 10:00 بجے شروع ہو گا جس میں 5 تحقیقی مقالات پیش کئے جائے گے
دوسرا ریسرچ سیشن دوپہر 01:30 بجے شروع ہو گا اور اس سیشن میں بھی 5 تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے
تیسرا اور اختتامی سیشن سہ پہر 03:10 پر شروع ہو گا اور یہ سیشن تین تحقیقی مقالات پر مشتمل ہو گا
کانفرنس کی اختتامی تقریب کے دوران سفارشات پیش کی جائے گی اور کانفرنس کے شرکاء کو اعزازی اسناد پیش کی جائیں گی-
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: