ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویڑن اور اس سے وابستہ مواکب کی جانب سے پہلے سالانہ سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویڑن کی دیالہ یونٹ اور اس سے وابستہ مواکب کی جانب سے (المواكب الحسينيّة عطاءٌ متجدّد)،کے سلوگن کے تحت پہلے سالانہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جناب میثم الزیدی، دینی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین اور ڈویڑن کی علاقائی یونٹس کے سربراہوں نے شرکت کی- اس سیمینار کا انعقاد دیالہ میں واقع مضیف امام حسین علیہ السلام میں کیا گیا تھا-
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہداء عراق کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اس کے بعد جناب میثم الزیدی نے سیمینار سے خطاب کیا اور دیالہ یونٹ اور اس سے وابستہ مواکب کی کارکردگی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیالہ یونٹ اور اس سے وابستہ مواکب نے ہر سطح پر معاشرے اور ملک کی خدمت کے لئے بے لوث اور ان تھک خدمات پیش کی ہیں ان کی خدمات کا دائرہ کار سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیش کو لاجیسٹک سپورٹ فراہم کرنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو امداد فراہم کرنے، قدرتی آفات اور کورونا وبائی مرض کے باعث بحرانی صورتحال کے دوران حفاظتی اور امدادی مہمات چلانے، زائرین کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے غرض کہ معاشرہ کے تمام طبقات کی امداد اور بحالی تک پھیلا ہوا ہے-
جناب میثم الزیدی کے خطاب کے بعد دیالہ گورنریٹ میں یونٹ اور اس کے مواکب کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات، امدادی سرگرمیوں اور مہمات کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا-
سیمینار کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مواکب کے سربراہوں اور اہل مواکب کو متبرک تحائف اور حدیات پیش کئے گئے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: