تیسری بین الاقوامی الکفیل کانفرنس کا آغاز

بروز ہفتہ 5 ربیع الثانی 1442 ہجری بمطابق 21 نومبر 2020 ء کو تیسری بین الاقوامی الکفیل کانفرنس کا آغاز ہوا جسے موجودہ حالات کے پیش نظر (ZOOM) کے ذریعے سے منعقد کیا گیا، اس سال اس کانفرنس کا موضوع میوزیمز اور جدید ٹیکنالوجی ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم الکفیل میوزیم کی طرف سے کیا جاتا ہے پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین آثار قدیمہ کو اس میں مدعو کیا جاتا ہے۔

اس کانفرنس میں عراق کی یونیورسٹیوں میں سے (بابل، والكوفة، وبغداد، وصلاح الدين، والمثنى، والمستنصرية، والقادسية) اور عراقی میوزیمز میں سے (متحف القشلة، والمتحف العراقي، والمتحف الطبيعي في البصرة، ومتحف مصري (المتحف المصري)، وهيئة الآثار والتراث العراقية) نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان، مختلف سیکشنوں کے سربراہان اور نامور محققین کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد یکے بعد دیگرے عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء ) پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس رشید موسوی نے استقبالیہ خطاب کیا اور روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کا سلام اور نیک تمنائیں تمام حاضرین و ناظرین تک پہنچائیں اور میوزیمز اور ان سے متعلقہ امور کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کے خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11975

اس کے بعد عراق کی آثار قدیمہ وتراث کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹر لیث عبد مجید حسین نے خطاب کیا ان کے خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11976

اس کے بعد (ICOM-Arab) کہ جو عرب ممالک کی مشترکہ تنظیم ہے کی نیابت میں مراکش سے شرقی دھمانی نے نے خطاب کیا، انہوں نے آثار قدیمہ و نوادرات کی حفاظت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے الکفیل میوزیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کے خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11977

اس کے بعد الکفیل میوزیم کے سربراہ صادق لازم نے خطاب کیا اور اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔ ان کے خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11978

اس کے بعد ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی اور اس کے اختتام کے بعد تحقیقی مقالات پر مشتمل نشستوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: