تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی تیسری بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس آج شام بروز ہفتہ پانچ ربیع الثانی 1442 ہجری بمطابق 21 نومبر 2020 کو اختتام پذیر ہوئی-
یہ کانفرنس (میوزیم اور جدید ٹیکنالوجیز) کے عنوان سے ZOOM پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن منعقد کی گئی تھی- اس کانفرنس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز(بابل،کوفہ، بغداد، صلاح الدین مثنئ، مستنصریہ اور قادسیہ) اور میوزیمز جن میں القشلہ میوزیم، نیشنل میوزیم عراق، نیچرل میوزیم بصرہ، مصری میوزیم اور ہیریٹیج اینڈ اینٹیکس اتھارٹی نے شرکت کی-
کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر ابراہیم سرحان الشمری نے شرکاء کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کو پڑھا جو درج ذیل ہیں-
1: کانفرنس کے شرکاء نے میوزیمز کو ترقی دینے اور انہیں جدید علمی اور سائنسی پیش رفت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کانفرنس میں پیش کی جانے والی علمی و سائنسی تحقیق کو عملی طور پر اپنانے کی سفارش کی-
2:عالمی و ثقافتی ورثہ اور میوزیمز میں موجود نواردات او مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کے لیے معاون سائنسی علوم اور ٹیکنولوجیز کو بروئے کار لایا جائے-
3: میوزیمز کو جدید سائنسی اور علمی پیش رفت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے معروف بین الاقوامی میوزیمز اور یونیورسٹیز کے ساتھ باہمی تعاون کی بنیاد پر روابط قائم کرنا تا کہ آثار قدیمہ اور نوادرات کے تحفظ اور بحالی کے لیے معاون علوم اور ٹیکنولوجیز کو اپناتے ہوئے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے جس کی بہترین مثال بغداد یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس اور جرمن ادارے کے مابین علمی تعاون اور اشتراک ہے جن کے مابین بہترین علمی تعاون اور عملی اشتراک ہے-
4: کانفرنس کے شرکاء نے عراقی یونیورسٹیوں، آثار قدیمہ سے وابستہ اداروں اور تعلیمی اداروں کو اپنے نصاب پر نظر ثانی کرنے اور اسے جدید علوم و ترقی سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی پیش کی-
5: عراقی یونیورسٹیوں، میوزیمز اور تاریخی و ثقافتی ورثہ سے وابستہ اداروں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کی فنی و تکنیکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے، تاریخی و ثقافتی نوادرات سے متعلق نمائشوں کے انعقاد کے لئے جدید اور محفوظ طریقہ کار کے بارے میں جاننے اور آثار قدیمہ سے وابستہ محققین، ماہرین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے لئے بھی تجاویز پیش کی-
6: کانفرنس کے شرکاء نے بین الاقوامی الکفیل کانفرنس کے سالانہ انعقاد کو جاری رکھنے کی سفارش بھی پیش کی تا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کر دہ اس علمی و تحقیقی پلیٹ فارم کے ذریعے تمام ماہرین کے مابین علمی روابط کو برقرار رکھا جا سکے-

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بارے میں جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11974

تحقیقی مقالات کی پہلی اور دوسری نشت کے بارے میں جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=11980
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: