ما بین الحرمین میں جدید اور اعلی معیار کی دو رخی دیو قامت اسکرین کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پراجیکٹس سیکشن کے ٹیلی کمینیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے ما بین الحرمین میں جدید اور اعلی معیار کی دو رخی دیو قامت اسکرین کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ باب امام حسن(ع) کے سامنے اس اسکرین کی تنصیب سے پہلے پرانی اسکرین کو ہٹایا گیا کہ جو 10 سال پہلے یہاں نصب کی گئی تھی۔

مذکورہ بالا کے انچارج انجینئر فراس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کف دوران کہا ہے کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جدید منصوبوں کا میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زائرین کی مذہبی ثقافت کی سطح کو بلند کرنا اور اس مبارک سرزمین کے ہر زائر تک فکر و معلومات پہنچانا سرفہرست ہے۔ اس سکرین کی تنصیب کا مقصد بھی یہی ہے کیونکہ ہم سب نے گزشتہ سکرین کے مذکورہ بالا فوائد کو لوگوں تک پہنچتا دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ اسکرین اپنے اعلی معیار اور خصوصیات کی بدولت منفرد حیثیت کی حامل ہے، اور عراق میں اس معیار کی چند اسکرینیں ہی موجود ہیں۔ اس اسکرین کو مندرجہ ذیل خصوصیات ممتاز بناتی ہیں:



- یہ گزشتہ اسکرین سے بڑی ہے، اس کی اونچائی (3.84 میٹر) اور چوڑائی (6.4 میٹر) ہے، یعنی یہ تقریبا (25 مربع میٹر) رقبہ پر مشتمل ہے۔

- یہ (DIP 3 in 1) نظام کے تحت کام کرتی ہے، کہ جو ایک جدید ٹیکنالوجی ہے، اسے ایک بین الاقوامی کمپنی نے بنایا ہے۔

- اس کی دونوں ڈسپلے اسکرینیں ایک ہی معیار سے کام کرتی ہیں۔

- اسکرین کی چمک (8000) لائٹ یونٹ ہے، جو باقی کے مقابلے میں ایک بہت زیادہ ہے، اور اسی کی وجہ سے دن کے اوقات میں بھی اس میں سب واضح دکھائی دیتا ہے۔

- یہ منسلک آپٹیکل کیبل کے ذریعہ کمینیکیشن ڈویژن کے کنٹرول سینٹر سے مربوط ہے اور وہی سے ہی معلومات کو اس میں نشر کیا جاتا ہے۔

- یہ صرف ہوا سے ہی ٹھنڈا رہتا ہے، اسے ٹھنڈک رکھنے کے لئے ائر کنڈیشنگ کی ضرورت نہیں ہے، جس سے بجلی کی توانائی کی کھپت ہوتی ہے۔

یہ پہلی اسکرین کے مقابلے میں کم بجلی کا استعمال کرتی ہے۔

- موسم کی شدت اس پر اثر انداز نہیں ہوتی کیونکہ یہ 75 ڈگری درجہ حرارت تک کو برداشت کر سکتا ہے۔

انجینئر فراس نے مزید کہا: "اسکرین ایک دھاتی ستون پر نصب ہے اور اس اسکرین میں اور صحن میں نصب دیگر اسکرینوں میں ایک وقت میں مشترکہ طور پر ایک ہی معلومات نشر کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: