سیدۃ نساء العالمین(س) کی شہادت کی یاد میں شعبہ خطابت حسینی کی طرف سے صبح وشام چھ روزہ مجالس عزاء

سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں قائم شعبہ خطابت حسینی کی طرف سے چھ روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے ہے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج شیخ صاحب طائی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے جناب زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک کے بیرونی صحن میں چھ روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جس کی ابتدا بروز اتوار سے ہو چکی ہے اور یہ مجالس عزاء بروز جمعہ (27/ 11/ 2020ء) تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا یہ مجالس ہر روز صبح اور شام کے وقت منعقد ہو رہی ہیں کہ جن سے الشيخ باسم الوحيلي والشيخ بلال القبيسي والشيخ سلام العسكري والسيّد هادي الطويرجاوي خطاب کرتے ہیں اور حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں اور اسی طرح سے ان مصائب کا بھی ذکر کر رہے ہیں کہ جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا یا کہ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ان مجالس عزاء میں تمام تر ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے کہ جن میں معاشرتی دوری اور دیگر امور شامل ہیں۔

واضح رہے
شیخ اسماعیل انصاری زنجانی نے اپنی کتاب موسوعۃ الکبریٰ عن فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیھا جلد15 صفحہ 13 میں حضرت فاطمہ کی تاریخ شھادت کے بارے میں متعدد اقوال درج کئے ہیں اور 615 کتابوں سے ان کے حوالہ جات بھی لکھے ہیں۔

البتہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تاریخ شھادت کے بارے میں ہمارے ہاں 3 قول زیادہ شہرت کے حامل ہیں:

پہلا قول:مذکورہ بالا کتاب میں 54 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 8 ربیع الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 40 روز تک زندہ رہیں۔

دوسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 108 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 13 جمادی الاول کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 75 روز تک زندہ رہیں۔

تیسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 72 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 3 جمادی الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 95 روز تک زندہ رہیں۔

عراق اور دنیا کے دوسرے تمام ممالک میں اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والے مذکورہ بالا تینوں تاریخوں میں رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا یوم شھادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور مجالس عزا برپا کر کے رسول خدا(ص) اور اہل بیت علیھم السلام کو اس المناک مصیبت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: