سادۃ الخدم اپنی دادی حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کر کے اس سانحہ کا اھل بیت نبوی علیہم السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا جا سکے۔

یہ مجالس ہر روز شام چار بجے روضہ مبارک کے بیرونی صحن الجواد(ع) میں منعقد ہو رہی ہیں کہ جن سے شيخ علي موحان خطاب کرتے ہیں اور حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کرتے ہیں۔

ان مجالس میں ایس او پیز پر ہر ممکن عمل کیا جا رہا ہے کہ جس میں معاشرتی دوری، ماسک کا استعمال اور مجلس کی جگہ پر جراثیم کش سپرے شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: