الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے62 سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی پر موجود کمپریسر ٹیومر کو کامیابی سے ہٹایا ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے62 سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی پر موجود کمپریسر ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹانے کے لئے ایک کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے ماہر شامی ڈاکٹر وائل قاسم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہماری میڈیکل ٹیم سپائنل کورڈ مانیٹرینگ ڈیوائس کے ذریعے 62 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں ڈورسل ورٹیبرا پر موجود کمپریسر ٹیومر کو ہٹانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا: "ٹیومر کی وجہ سے مریضہ کے نچلے اعضاء میں شدید کمزوری ہو گئی تھی اور مریضہ کو پیشاب کے اخراج پر کنٹرول نہیں تھا۔"

ڈاکٹر قاسم نے مزید کہا ، "مریضہ بہت سے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے رجوع کرچکی تھی لیکن مرض کی صیح تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔"

انہوں نے کہا: "جب ہم نے اس مسئلےکی جانچ کی تو تشخیصی ٹیسٹوں کے ذریعے یہ بات ہمارے سامنے واضح ہوگئی کہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی پر کمپریسر ٹیومر تھا اور ہم آپریشن کے ذریعے اس ٹیومر کو ہٹانے میں کامیاب رہے۔ مریضہ کی فزیکل تھراپی جاری ہے اور وہ اب تیزی سے روبہ صحت ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: