روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نےاپنے تمام عملے کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانا شروع کردیئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن نے عملے اور زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور کوویڈ 19 سے تحفظ کے لئے اپنے حفاظتی اقدامات کو مزید تقویت اور وسعت دیتے ہوئے حرم مطہر میں خدمات پیش کرنے والے عملے کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانا شروع کردیئے ہیں۔

اس مہم کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام عملے کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے جائیں گےٓ اور محکمہ صحت کربلا کے تعاون سے ہر روز 50 سے 100 ٹیسٹ کئے جائیں گےٓ۔

میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس وبائی بیماری آغاز ہی سے روضہ مبارک کی جانب سے وسیع پیمانے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تھیں تاکہ جتنا ممکن ہو اس وائرس کا پھیلاؤ محدود کیا جا سکے اور زائرین کرام اور عملے کی صحت وحفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان تمام تر حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عملی اقدامات اور نگرانی کے لئے ایک خصوصی سیل بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کوویڈ 19سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات کو مزید تقویت اور وسعت دینے کے لئے اس مہم کو شروع کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ایسے متاثرہ افراد کی تلاش ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ "

انہوں نےکہا: "یہ مہم خصوصی طبی عملے کی نگرانی میں ام البنین فیلڈ میڈیکل سینٹر کے ہال میں شروع کی گئی ہےاور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے کو (50) سے (100) افراد کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان افراد کے پی سی آر (Pcr) سویبس سیمپلز لے کر محکمہ صحت کی لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے اور کسی بھی انفیکشن کی صورت میں مناسب اقدامات کیے جاتے ہیں -

انہوں نے مزید کہا: "اس مہم میں ٹیسٹنگ کے علاوہ عملے کو کوویڈ 19 اور دیگر متعدی بیماریوں کی روک تھام کے بارے میں بھی آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور انھیں مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی تاکید بھی کی جا رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: