بصرہ کے 80 نوجوان روضہ مبارک کی فکری وثقافتی ضیافت میں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے القمر ثقافتی فورم نے اعلی دینی قیادت کے نمائندوں اور فورم کے ارکان سے تنسیق کے ساتھ بصرہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسی (80) نوجوانوں کو کربلا مدعو کیا ہے کہ جن کے لیے فکری، عقائدی، ثقافتی اور فقہی امور پر مشتمل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ بالا فورم کے انچارج شیخ حارث داحی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے اس ورکشاپ میں شامل یہ نوجوان دو گروپس پر مشتمل ہیں کہ جن میں سے پہلا گروپ بصرہ کے نواحی شہر ھارثہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دوسرے گروپ میں بصرہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں۔

ان نوجوانوں کو سب سے پہلے القمر ثقافتی فورم اور اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد مختلف اساتذہ نے انہیں ثقافتی، عقائدی، فقہی اور ترقی کے لیے مطلوبہ راستوں جیسے موضوعات لیکچرز دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: