وویمن لائبریری کی جانب سے مسائل کے تجزیہ اور فیصلہ سازی کے سلسلے میں ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ وویمن لائبریری نے اپنے عملے کے لئے (مسائل کا تجزیہ اور فیصلہ سازی) کے عنوان سے ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سٹاف کی تعلیمی سطح کو بڑھانا اور ان کی علمی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں تعاون فراہم کرنا تھا۔ یہ ورکشاپ وویمن لائبریری کے ہال میں منعقد کی گئی تھی۔ ورکشاپ سے جمہوریہ لبنان کی محقق پروفیسرڈاکٹر سوسن المقداد نے خطاب کیا۔

ویمنز لائبریری کی انچارج مسز عاصمہ راد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "ورکشاپ میں مسئلے کی تعریف ، اس کی درجہ بندی ، اس کی وضاحت کرنے کے طریقے ، فیصلوں کی اقسام سمیت اہم موضوعات پر بات کی گئی تھی۔ اس انٹرایکٹو ورکشاپ میں تعمیری تبادلہ خیال بھی شامل تھا جس نے مذکورہ بالا موضوع کو
مزید تقویت بخش بنانے میں مدد فراہم کی۔ "

رسالہ ریاض الزہرہ علیہ السلام کی پرنٹ ڈائریکٹرمحترمہ حوراء حسن الہاشمی نے کہا: “ورکشاپ ایک اہم موضوع پر مرکوز رہی کیونکہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی اہم ترین عناصر ہیں جو مسائل سے بچنے، ان کے ساتھ نپٹنا اور ان کو ختم کرنا سکھاتے ہیں۔ یہ سب ہبت سادہ اورآسان نہیں ہے بلکہ تجربہ ، ذہانت، علمی آگاہی اور موثرحکمت عملی ہی سے بحران کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور اسے دوسری جگہوں تک پھیلنے سے رکا جا سکتا ہے۔ اس ورکشاپ کی بہت افادیت ہے اور ہم نے بہت ساری اہم معلومات اور تصورات سیکھے جو ہماری کارکردگی اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ "

ڈاکٹرسوسن المقداد نے لائبریری کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا ، اور لائبریری کی جانب سے فراہم کی جانے والی آن لائن اور دیگر خدمات کا جائزہ بھی لیا اور سٹاف کی کارکردگی کی بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: