چھٹے بصرہ بین الاقوامی شاپنگ فیسٹیول میں الکفیل مصنوعات کی دھوم

نور الکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پراڈکٹس چھٹے بصرہ بین الاقوامی شاپنگ فیسٹیول میں اپنی مصنوعات کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہی ہے۔ یہ فیسٹیول رواں ہفتے کے وسط میں جنرل کمپنی فار فیئرز اینڈ عراقی ٹریڈ کے زیراہتمام شروع ہوا تھا۔ اس بین الاقوامی شاپنگ فیسٹیول میں مصر ، ہندوستان ، تاجکستان ، مراکش ، اردن اور ایران کی (100) بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔
نور الکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پراڈکٹس کے ڈائریکٹر پروفیسر بهاء حميد سعودي نے کہا: "نور الکفیل کمپنی اکثرو بیشتراس قسم کے میلوں میں شرکت کرتی ہے۔ اس طرح کی تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد کمپنی کی یہ پہلی شرکت ہے۔ ہماری کمپنی اس فیسٹیول میں اعلی معیار کی سرخ اور سفید گوشت کی مصنوعات، کھانے کی مصنوعات جن میں چاول ، تیل ، لوبیا اور ٹماٹر پیسٹ شامل ہیں، کے علاوہ جراثیم کش ، صفائی ستھرائی اور دیگر مصنوعات پیش کر رہی ہے۔ یہ تمام مصنوعات بین الاقوامی معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہیں اور عراقی کوالٹی کنٹرول کے تابع ہیں۔ دوران نمائش نور الکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پراڈکٹس کی متنوع مصنوعات میں وزیٹرز اور دیگر کمپنیوں کے نمائیدوں نے گہری دلچسپی لی"
انہوں نے مزید کہا: "اس فیسٹیول میں نور الکفیل کی مصنوعات کا سٹال عراقی مارکیٹ میں عراقی خاندانوں کی پسندیدہ مصنوعات بننے سے لیکر کمپنی کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کا ایک تعارف تھا۔ فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز نے کمپنی کی مصنوعات اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر کمپنی کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: