ماہرین تعلیم ، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور بغداد یونیورسٹیوں کے طلباء پر مشتمل وفد کا الکفیل یونیورسٹی کا دورہ

ماہرین تعلیم ، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور بغداد یونیورسٹیوں کے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے پروفیسر سوران الفیلی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد الکفیل یونیورسٹی کے تعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننا تھا۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نور الدھان نے وفد کا استقبال کیا اس کے بعد وفد نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز ، فیکلٹیز ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور انہوں نے کورونا وبا کے باوجود طلباء سے رابطے کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار اور نظام تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

دورے کرنے والے وفد کے سربراہ اور سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن پروفیسر سوران الفیلی نے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی کی عراقی تعلیمی اداروں میں وقار اور ساکھ ہے اور اسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اہم تعلیمی اور علمی منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے بڑے بڑے کلاس رومز اور جدید ترین سائنسی لیبارٹریوں کا دورہ کرنے کے بعد حیرت کا اظہار کیا اور امید کی کہ تمام عراقی یونیورسٹیاں اپنے طلبا کے لئے ایک جدید ترین علمی و تحقیقی سہولیات پر مشتمل تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں الکفیل یونیورسٹی کی پیروی کریں گی۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر نے اس موقع پر کہا: "ہمیں دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے کارکنوں اور طلباء پر مشتمل وفد کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے اور ہم الکفیل یونیورسٹی کےتعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننے کے لئے دلچسپی لینے پروفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی یہ توجہ عراق میں علمی کام اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کی بے تابی کی نشاندہی کرتی ہے اور ہم اس دلچسپی پر ان کے مشکور ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: