مرکز شیخ طوسی اور مرکز احیاء التراث نےکی طرف سے فنی فہرست سازی کا کورس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز شیخ طوسی اور مرکز احیاء التراث نے نجف اشرف میں فہرست سازی کے ایک کورس کا انعقاد کیا کہ جس اس فن میں دلچسپی رکھنے والے بہت سے افراد نے شرکت کی۔

اس سلسلہ میں مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شیخ مسلم رضائی نے بتایا ہے کہ ہمارا مرکز حضوری اور آن لائن صورت میں متعدد د دینی، ثقافتی اور علمی کورسز کرواتا رہتا ہے اور اسی سلسلے میں ہمارے مرکز نے فنی فہرست سازی کی تعلیم کے لیے ایک کورس کا اہتمام کیا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کے ماہر استادعلي كاظم الحويمدي نے حاضرین کو لیکچر دیئے۔

اس سلسلہ میں جو موضوعات زیر بحث رہے وہ درج ذیل ہیں:

(فهرس الآيات القرآنيّة، فهرس الأحاديث الشريفة، فهرس الكتب، فهرس الأعلام، فهرس الأشعار، فهرس الأماكن والبلدان)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: