مرکز تراث حلہ کا سٹڈیز یونٹ حلی تراث کے احیا میں سرگرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کے اہم ترین یونٹس میں سے ایک سٹڈیز یونٹ بھی ہے جس کی ذمہ داری تحقیقی کام کی تدقیق اور دیگر تالیفی وتحریری امور کی نگرانی ہے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شیخ صادق خویلدی نے کہا ہے ہے کہ سٹڈیز یونٹ ہمارے مرکز کی دوسری ریڑھ کی ہڈی شمار ہوتا ہے کہ جو ریسرچ یونٹ کے متوازی حیثیت رکھتا ہے۔

سٹڈیز یونٹ مرکز کو بہترین اور معیاری مواد مہیا کرتا ہے اور اسی طرح سے مرکز کے ثقافتی رسالہ رد شمس کے لیے کے لیے کئی تحقیقی مضامین کی فراہمی کا انتظام بھی کرتا ہے۔

سٹڈیز یونٹ کی اصدارات میں سے چند درج ذیل ہیں:

مَوسوعة الأُسرِ العِلميَّة الحلّيَّة، مُعجَم مؤرِّخي الحلّة، مُعجَم النُّسّاخِ الحلّيّين، الحلّة في كُتُبِ الرَّحالةِ، الدَّرس النَّحويُّ في الحلّة
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: