حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی نئی ضریح کے ڈیزائن کی منظوری اور اگلے مراحل کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ضریح وابواب سازی کے سیکشن کے ماہرین کی طرف سے حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی نئی ضریح کے لیے تیار کردہ ڈیزائن کو منظور کر لیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اگلے مراحل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج سید ناظم غرابی نے بتایا کہ جب ہمیں میں حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی قبر اقدس کے لیے نئی ضریح بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تو ہمارے سیکشن میں موجود ڈیزائنرز نے مختلف طرح کے بہت سے ڈیزائن اور نقشے تیار کیے اور ان میں سے کسی ایک ڈیزائن کے اختیار اور منظوری کے لیے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کی انتظامیہ کو بھیج دیا جس کے بعد دونوں روضوں کے درمیان صلاح مشورے کے بعد ایک ڈیزائن کو نئی ضریح کے لیے منظور کر لیا گیا۔ ڈیزائن کی منظوری کے بعد ہمارے سیکشن نے مزید اگلے مراحل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں تمہیدی طور پر بہت سا کام پہلے سے ہی مکمل کرلیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا ضریح سازی میں ڈیزائنگ پہلا اور اہم ترین مرحلہ ہوتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اگلے تمام مراحل میں کام کیا جاتا ہے، ڈیزائن میں ضریح کے ہر حصہ کا ہر طرح سے ایک مکمل نقشہ تیار کیا جاتا ہے اور اس حصہ کی شکل وصورت، اس میں استعمال ہونے والے مواد اور اس کی کمیت ونوعیت اور باقی تمام تفاصیل کو درج کیا جاتا ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح و ابواب سازی کے سیکشن کے ماہرین اس سے پہلے شيخ مفيد، خواجہ شیخ طوسی، جناب قاسم بن امام موسى کاظم(عليه السلام)، مقام امام مہدی(عجّل الله فرجه الشريف) اور حضرت علی(ع) کے صحابی جناب ’’اثیب یمانی‘‘ (رضي اللہ عنہ) المعروف بـ(صافي صفا) کی ضریح بنا کر نصب کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امام موسی کاظم(ع) اور امام محمد تقی(ع) کی ضریح مبارک کی ترمیم و طلاء کاری کا کام بھی اسی سیکشن نے کیا اور اس وقت جناب عباس(ع) کے بازوؤں کے قلم ہونے کے مقام اور حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے نئی ضریحاں تیار کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: