قرآن یونٹ کی طرف سے منعقدہ معلوماتی مقابلے میں پہلی پوزیشنیں لینے والی خواتین کے ناموں کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں قائم شعبہ دینی ہدایات برائے خواتین کے قرآن یونٹ کی طرف سے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیے جانے والے آن لائن معلوماتی مقابلے (خلف العُلى من خير الورى) میں پہلی پوزیشنیں لینے والی خوش نصیب خواتین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ یونٹ کی انچارج سیدہ فاطمہ عباس موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم نے اس مقابلے کے لیے دو سو صفحات پر مشتمل ایک کتاب قارئین اور ناظرین کو دی اور اسی کتاب سے ہم نے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے حالات زندگی سے متعلق سوالات کیے۔

اس مقابلے میں 125 خواتین نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والی خواتین کے ناموں سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=180004477085552&id=100630901689577
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: