العمید تعلیمی گروپ کے نرسری سکولوں میں پھر سے گھنٹی بجنے لگی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ابتدائی و اعلی تعلیم کے سیکشن کے تحت کام کرنے والے العمید تعلیمی گروپ کے نرسری سکولوں نے نئے درسی سال کے آغاز پر تدریسی وتعلیمی سلسلے کو دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔

اس بارے میں ابتدائی و اعلی تعلیم سیکشن کے انچارج ڈاکٹر احمد کعبی نے بتایا ہے کہ ایک عرصہ تک سکولوں کے بند رکھنے کے بعد ہم نے نئے درسی سال سے اپنے نرسری سکولوں کو دوبارہ سے کھول دیا ہے کہ جن میں بچے اپنی تعلیمی و تربیتی زندگی کی ابتدا کر رہے ہیں۔ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر کو کو عملی صورت تدریسی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم اور صحت کا ہر ممکن طریقہ سے خیال رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: