مرکز تراث حلہ كتابِ (الفُصول النصيريّة) کی اہم ترین شرح چھاپنے جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کے محققین (الفصول النصيريّة) کی ایک اہم ترین اور قدیمی شرح کی تحقیق میں مصروف ہیں کہ جو عنقریب چھپنے کے بعد ہر ایک کے لیے دستیاب ہو گی۔

اس بارے میں مرکز تراث حلہ کے انچارج شیخ صادق خویلدی نے بتایا ہے خواجہ نصیر الدین طوسی (ت 673هـ) کی لکھی ہوئی کتاب ’’الفُصول النصيريّة‘‘ (الفُصُول في عِلم الأصول) علم الکلام اور اصول دین کے حوالے سے ایک بہترین کتاب شمار ہوتی ہے اس کتاب کو خواجہ طوسی نے فارسی زبان میں تحریر کیا تھا جس کے بعد علامہ حلی کے شاگرد الشيخ العالم الجليل ركن الدين الجرجاني (حيًّا سنة 720هـ) نے اس کا عربی زبان میں ترجمہ کیا۔

پھر اس ترجمہ شدہ کتاب کی ایک بہترین شرح فخر المحقِّقين الحِلّي (ت 771هـ) کے شاگرد شيخ الفقيه المتكلِّم الماهِر ظهير الدين علي بن يوسف بن عبد الجليل النّيلي الحلِّي (حيًّا سنة 777هـ) نے لکھی اور اسے (منتهى السُّؤول في شرح معرّب الفصول) کا نام دیا۔

اور اس وقت اس شرح کی تحقیق کا کام ہمارے مرکز کے تحقیقی یونٹ کے ارکان کر رہے ہیں کہ جو 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب یہ کتاب چھپنے کے بعد بعد ہر ایک کے لیے دستیاب ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: