الجود کلچرل فورم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کے لئے الجود اسٹوڈنٹ فورم پروجیکٹ کے تحت اپنا ثقافتی پروگرام نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی دوبارہ شروع کر دیا ہے اوراس سال پرگرام کا آغاز ذی قار کے طالب علموں کے ایک گروپ کی میزبانی کرتے ہوئےشروع کیا گیا۔

ڈویژن میں اسکول یونٹ کے سربراہ پروفیسرمحمود القره غولي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال صرف 50 طلباء کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام تین دن تک جاری رہا اور پروگرام کے دوران ثقافتی ، فکری ، ترقیاتی اور مشاورتی موضوعات پر ورکشاپس اور لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں شامل تمام سرگرمیوں اور لیکچرز کا انعقاد طلباء کی عمروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی کیڈر کی زیر نگرانی کیا گیا تھا۔ "

انہوں نے مزید کہا: یہ ورکشاپس ثقافت کی اہمیت ، علم میں اضافہ ، غلط معلومات اور مثبت سوچ کی حکمت عملی جیسے موضوعات کے بارے میں تھیں۔ اس کے علاوہ مذہبی لیکچرز اور ابتدائی امداد سے متعلقہ لیکچرز کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ "

انھوں نے مزید کہا: "اس پروگرام کے انعقادکا مقصد طلباء کے علم میں اضافہ کرنا ، طلباء کو اپنے بیرونی ماحول اور زندگی کے مسائل سے نمٹنا سکھانا ، اپنے بلند و بالا مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کرنا اور اپنے معاشرے اور جس ماحول میں رہتا ہے اس میں ایک اچھی مثال قائم کرنا سکھانا ہے۔ "

واضح رہے کہ یہ پروگرام یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے پروگرام الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: