رسالہ تراث کربلا کے نئے شمارے کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے اپنے آن لائن شائع ہونے والے تحقیقی رسالہ تراث کربلا کی ساتویں جلد کے تیسرے اور چوتھے شمارے کو شائع کر دیا ہے۔

یہ دونوں شمارے قرآنی، ادبی اور تاریخی موضوعات کے حامل 14 مضامین پر مشتمل ہیں اور ان مضامین میں سے کچھ مضامین کو نویں اور دسویں صدی ہجری کی معروف کربلائی شخصیت اور مشہور عالم دین شيخ تقي الدين إبراهيم الكفعميّ العامليّ (ت: 905هـ) کی سیرت اور علمی خدمات کے ذکر کے لیے مختص کیا گیا ہے کربلا کی یہ معروف شخصیت تقریبا پندرہ سال تک کربلا میں رہی اور ان کی وفات بھی کربلا میں ہی ہوئی اپنے علم و ادب، زہد و تقوی اور فقہی وعلمی صلاحیت کی وجہ سے انھیں بہت عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے مختلف موضوعات پر ڈھیروں کتابیں بھی لکھیں۔

اس رسالہ کو ہائر ایجوکیشن کی وزارت کی ویب سائٹ سے اس لنک کے ذریعے سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:

https://www.iasj.net/iasj/issue/11740

اس رسالہ میں آپ مضامین بھیجنے کے لیے ان لنکس سے استفادہ کر سکتے ہیں:

turath@alkafeel.net

http://karbalaheritage.alkafeel.net/

drehsanalguraifi@gmail.com

اسی طرح سے اپنے مضامین کو مندرجہ ذیل پتہ پر بھی ارسال کر سکتے ہیں یا براہ راست اس رسالہ کی انتظامیہ کے سپرد کر سکتے ہیں:

(العراق / كربلاء المقدّسة / حيّ البلديّة / الفرع المقابل لبناية فندق بيت الجود / قرب مؤسّسة المعصومين الأربعة عشر-عليهم السلام-).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: