قمر کلچرل فورم کی جانب سے مثنی گورنریٹ کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کی ثقافتی بیداری اور رہنمائی کے لئے منعقد کردہ پروگرام اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے ضلع رمیثہ اور مثنی گورنریٹ کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کی ثقافتی بیداری اور رہنمائی کے لئے منعقد کردہ پروگرام اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

القمر کلچرل فورم کی جانب سے اس ثقافتی فورم کے انعقاد کا مقصد عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے شدت پسندی، عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "فورم کے زیر اہتمام منعقد کردہ اس پروگرام میں 35 نوجوانوں نےشرکت کی۔ یہ پروگرام پانچ دن تک جاری رہا ، جس میں شرکاء کے لئے مذہبی ، تاریخی ، قومی ، فکری اور تربیتی حوالے سےخصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ "

انہوں نے مزید کہا: " اس پروگرام میں نوجوانوں کے ثقافتی اور فکری شعور کے فروغ لئے (اہل بیت کی ثقافت اور نوجوان) کے عنوان سےایک ڈسکشن سیشن بھی رکھا گیا تھا ۔ "

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے نوجوانوں نے (قمر ثقافتی فورم) میں تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں ثقافتی کورسز ، ورکشاپس اور مقامی فورمز منعقد کیے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ (قمر کلچرل فورم) باشعور نوجوانوں کو تیار کرنے کے عمل میں ایک اہم اور سنجیدہ اقدام کی نمائندگی کرتا ہے جو مذہبی اور قومی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے قابل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے پروگرام کے شرکاء کو بلا معاوضہ رہائش، طعام، نقل و حمل اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: