مرکز تراث کربلا میں میرزا جعفر شہرستانی کے فقہی رسائل کی تحقیق 90٪ تک مکمل ہو چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا کے ماہرین گزشتہ کربلائی علماء اور دانشوروں کی تراث جمع کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر مرکز میں ان دنوں میرزا جعفر شہرستانی (قدس سرہ) کے بعض فقہی کتابچوں کی تحقیق آخری مراحل تک پہنچائی جا رہی ہے کہ جنھیں عنقریب ایک کتاب کی شکل میں شائع کر دیا جائے گا۔

مرکز تراث کربلا کے معاون انچارج شیخ محمد ظالمی نے بتایا ہے کہ مرکز میں قائم تحقیق کا یونٹ ان دنوں کربلا کے معروف عالم میرزا جعفر شہرستانی (قدس سرہ) کے کچھ فقہی وتحقیقی کتابچوں کی تحقیق میں مشغول ہے کہ جس کا 90فیصد تک تحقیقی کام مکمل ہو چکا ہے۔
مرکز تراث کربلا میں میرزا جعفر شہرستانی کے زیر تحقیق فقہی رسائل (کتابچوں) کے نام یہ ہیں:

(طهارةُ ولَدِ الزِّنا)، (نَجاسةُ أهلِ الكتابِ)، (حُكمُ الماءِ المَشكوكِ)، (بيانُ حُكمِ العَصيرِ العِنَبيِّ بعدَ الغلَيان)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: