روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اورواسط یونیورسٹی کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور واسط یونیورسٹی نے علمی ، سائنسی ، فکری اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تجربات کے تبادلے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس یادداشت پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد اور واسط یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مازن الحسنی نے وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دورے کے موقع پر دستخط کیے۔ واسط یونیورسٹی کے وفد پر مشتمل یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اسکول ریلیشنز ڈویژن کے تیار کردہ منصوبے کے عمل میں لایا گیا تھا۔

یونیورسٹی ریلیشنز یونٹ کے سربراہ پروفیسر منتظر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس یادداشت پر دستخط کرنا وفد کے لئے ڈویژن کے تیار کردہ پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کے تحت اعلی تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے وفود روضہ مبارک حضرت امام حسین اور ان کے بھائی ابو الفضل العباس (سلام اللہ علیھا) کی زیارت کرتے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس کے متعدد منصوبوں اور اداروں جن میں الکفیل ٹٰیکنیکل گیراج ، خیر الجود کمپنی ، ابو الفضل العباس علیہ السلام فارمز، العباس رہائشی کمپلیکس ، السقاء 2 کمپلیکس میں فیکٹریوں اور فنی ورکشاپس، الکفیل پبلیکیشنز ، الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ وارث الانبیاء یونیورسٹی شامل ہیں، کا دورہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "واسط یونیورسٹی سے آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد حصوں جن میں ہدایہ و نذروات سیکشن، الکفیل میوزیم ، لائبریری ، دار المخطوطات اور اس سے وابستہ الیکٹرانک لائبریری جس میں ہزاروں نایاب قلمی نسخے، یونیورسٹی کے مقالے اور علمی کتابیں ہیں کا دورہ بھی کیا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرتب کردہ پروگرام کے تحت عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین عملی اور علمی روابط قائم کرنے، مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور تجربات کے تبادلےکے لئے بات چیت اور ملاقاتیں کی جاسکیں۔

دورے کے اختتام پر واسط یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرالحسنی نےاس دورے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملاقاتیں آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گی کیونکہ روضہ مبارک کے صنعتی ، زرعی اور طبی منصوبے علمی اور تحقیقی حوالے سے طلبا کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اور یہ یاداشت مشترکہ تعاون کے افق کھولنے کا ایک روڈ میپ ہے اور ملک میں علمی اور تحقیقی کاموں اور خدمات میں شراکت کا ایک ذریعہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: