مقدس روضوں کی افواج: سب نے اعلی دینی قیادت کے جہاد کے فتویٰ پر لبیک کہا، لیکن ہر ایک نے اس کی پابندی نہیں کی .... مقدس روضوں کی افواج وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں

علی اکبر(ع) بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی الحمدانی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ: سب نے اعلی دینی قیادت سید سیستانی (مد ظلہ الوارف) کے جہاد کے فتویٰ پر لبیک کہا، لیکن ہر ایک نے اس کی پابندی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا: اس کانفرنس کے محاصل کے طور پر جو آٹھ نقات پیش کیے گئے ہیں وہ ان افواج کا طریقہ کار اور ان کے لیے راہ عمل ہیں، اور ہم پہلے دن سے ہی ملک کی تعمیر کے لیے اعلی دینی قیادت کی ہدایات پر سختی سے عمل کر رہے ہیں اور ابھی تک اسی پر ہی عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ: ان مقدس روضوں کی افواج نے خود سے ان کی پابند کا عہد کر رکھا ہے اور اس کانفرنس کا آخری جملہ بھی یہی تھا۔

عباس(ع) عسکری یونٹ کے کمانڈر میثم الزیدی نے اس بارے میں کہا ہے کہ: کانفرنس کے ذریعہ متعدد پیغامات باہم پہنچائے گئے ہیں کہ جن میں سے پہلا پیغام: عراقی عوام کو گزشتہ دنوں میں پیدا ہونے والے بحران کے پس منظر میں یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ مقدس روضوں کی افواج ہر وقت تیار ہیں اور جس انھوں نے عراق کے دفاع میں داعشی دشمنوں کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا اسی طرح سے یہ افواج وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ میں بھی مؤثر اور لازمی کردار ادا کریں گی۔

انھوں نے مزید کہا: اس کانفرنس کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ اعلی دینی قیادت سيد سيستاني (دام ظله الوارف) کے فتوی پر من وعن عمل کیا جائے گا اور اسی طرح سے ان کے نمائندوں علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی اور علامہ سید احمد صافی (اعزھما اللہ) کے ذریعہ موصول ہونے والی اعلی دینی قیادت کی ہدایات کی مکمل پیروی کی جائے گی۔

مقدس روضوں کے عسکری وینگز کی پہلی کانفرنس کی سفارشات کو دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=12051

مذکورہ بالا بیان کی ویڈیو رپوٹ دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/videos/watch?key=3b928325
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: