پرنسپل امام کاظم (عليه السلام) کالج : الکفیل یونیورسٹی عراق میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ایک رہنما کی حیثیت رکھتی ہے

امام کاظم (عليه السلام) کالج کے پرنسپل ڈاکٹرغنی الخاقانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی عراق میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ایک رہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا: "الکفیل یونیورسٹی میں جدید اور معیاری کلاس رومز اورجدید ترین علمی، سائنسی اور تحقیقی سہولیات موجود ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملک میں جدید تعلیم اور ترقی کے فروغ کے لئے الکفیل یونیورسٹی اور امام کاظم کالج کے مابین تعاون اور مشترکہ اقدامات کا وژن نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

یہ ریمارکس امام کاظم (عليه السلام) کالج کے پرنسپل ڈاکٹرغنی الخاقانی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے بعد دئیے۔ امام کاظم کالج کے اساتذہ پرمشتمل ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹرغنی الخاقانی کی سربراہی میں الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد الکفیل یونیورسٹی کے تعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننا اور مشترکہ تعاون قائم کرنا تھا۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدھان نے وفد کا استقبال کیا اس کے بعد وفد نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز ، فیکلٹیز ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور انہوں نے کورونا وبا کے باوجود طلباء سے رابطے کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار اور نظام تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

الکفیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد الواضح نے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی ملک میں جدید تعلیم و ترقی کے فروغ کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ اور مستقل کوششیں کررہی ہے اور یونیورسٹی میں جدید ترین علمی، سائنسی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مابین روابط قائم کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہمارا وژن ہے۔
اس دورے کے اختتام پر ، امام کاظم کالج کے وفد نے تعلیمی ترقی کے فروغ کے لئے الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدھان کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: