روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے تعمیر کردہ تیسرا الحیاۃ کورونا ہسپتال مریضوں سے خالی ہوچکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے کورونا کی وباء شروع ہونے کے بعد مختلف شہروں میں متعدد کورونا ہسپتال تعمیر کیے کہ جن میں سے تیسرا ہسپتال کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں بنایا گیا اور اسے تیسرے الحیات کورونا ہسپتال کا نام دیا گیا اس میں گزشتہ آٹھ ماہ سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس وقت یہ ہسپتال مریضوں سے خالی ہوچکا ہے۔

اسی بارے میں ہندیہ جنرل ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر واثق جياد الحسناوي نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اپریل کے ماہ میں اس ہسپتال کی تعمیر کو ہر حوالے سے مکمل کرنے اور ہر طرح کی مطلوبہ طبی ضروریات فراہم کرنے کے بعد اسے محکمہ صحت کے حوالے کیا کہ جس کے فورا بعد یہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا، اس ہسپتال میں آنے والے تقریبا سب مریض یہاں موجود بہترین طبی سہولیات اور دیکھ بھال کی بدولت شفایاب ہونے کے بعد گھروں کو جاتے رہے اور اس وقت تیسرے الحیات کورونا ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 6 شعبان 1441 ہجری بمطابق 31 مارچ 2020 کو ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا آغاز کیا اور 24دن کی مختصر مدت میں اسے ہر حوالے سے مکمل کر کے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا جبکہ 2 رمضان المبارک 1441 ھجری بمطابق 26 اپریل 2020 کو تھرڈ "الحیات" میڈیکل یونٹ کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا۔

یہ یونٹ 1500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کےلیے مختص کیے گئے ہیں ہر کمرے میں اٹیج باتھ روم اور ہر طرح کی طبی سہولت موجود ہیں۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر ہے جبکہ سینٹری یونٹ کا رقبہ (1.5 × 1.5) میٹر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر اس کورونا یونٹ تعمیر شروع کی گئی اور اسے صحت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا۔

یاد رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینس اینڈ کنسٹرکشن سیکشن کی طرف کربلا، ہندیہ، بغداد، مثنٰی، بابل اور نجف اشرف میں متعدد کورونا ہسپتال تعمیر کیے ہیں کہ جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: