وزارت بجلی کے نائب وزیر کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ ۔

وزارت بجلی کے ایک وفد نے نائب وزیر بجلی انجینئر نزارقحطان کی سربراہی میں آج پیر کی سہ پہر (21 ربیع الثانی، 1442 ھ) بمطابق ( 7 دسمبر 2020) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ متعدد منصوبوں کا دورہ کیا ۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران بھی دورے کے دوران وفد کے ہمراہ تھے تاکہ وفد کو حرم مطہر کی جانب سے عراقی شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کا تعارف کروایا جا سکے۔
وفد نے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال ، الکفیل ٹیکنیکل گیراج ، الکفیل ہاؤس فار پبلیکیشنز، العباس ریزیڈنشل کمپلیکس ، الکفیل الیکٹریکل ٹرانسفراسٹیشن اور السقاء/2 انڈسٹریل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری کا شرف بھی حاصل کیا اورحرم مطہر کے سینئر آفیشلز سے ملاقات کی ۔
اس دورے کے بارے میں بجلی کے نائب وزیر انجینئر نزار قحطان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے جو کہ کربلا مقدسہ سے شروع ہوگا اور پھروسطی گورنریٹس سے لیکر عراق کے بقیہ گورنریٹس تک جاری رہے گا۔ انشااللہ ہم مشترکہ تعاون تعاون کی بدولت مشترکہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے بہت بڑے منصوبے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے اس طرح کے منصوبوں کے قیام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مثال پر عمل کریں گے۔ ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں پر فخر ہے اور یہ منصوبے عراق کے نئے مستقبل کا امید افزا ماڈل ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب جواد الحسنوی نے اس دورے کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا:"بجلی کے نائب وزیر کا دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تیار کردہ اس پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کے تحت ملک کے اعلی عہدوں پر فائز افراد جیسے وزراء یا ان کے نائب حرم مطہر کے منصوبوں کا دورہ کرتے ہیں اور ان کا براہ راست جائزہ لیتے ہیں تاکہ حرم مطہر اور مختلف وزارتوں کے مابین تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: