پروفیسر علی الشمری نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس میں جدید تصورات کا استمعال کیا گیا تھا تاکہ انتظامی امور اور معاملات کو مثبت اور بہترین انداز میں چلایا جا سکے اور ہر سطح پر ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھایا جاسکے۔
انتظامیہ کو بااختیار بنانے کا یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر نگرانی بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے شعبےسے وابستہ ماہرین نے تیار کیا تھا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی درجے کے عملے، جن میں محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد شامل ہیں کو تربیت دی گئی ہے۔
مسٹر الشماری نے اس کورس کے دوران (ادارہ سے وفاداری) کے عنوان سے ایک لیکچر دیا تھا ، جس کے بارے میں انہوں نے بتایا: "کسی بھی ادارے سے وابستہ عملہ اسی اصول پر کام کرتا ہے لہذا تمام شرکاؑ کے لئے میرا یہ لیکچرجو کہ ایک مقالہ پر مبنی تھا ، آسان اور عام فہم تھا ۔ یہ لیکچر جدید تصورات پر مبنی تھا جو علم اور مثبت طرز عمل کو بڑھاوا دیتے ہیں، اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اعلیت تک پہنچنے کے لئے حقیقی فعالیت وفاداری کے ساتھ ساتھ ترغیبی پالیسیوں کے ذریعہ کام کو بہتر بنانے میں معاون ہیں اور ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ "
یہ قابل ذکر ہے کہ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ ورکشاپ امام الہادی علیہ السلام کمپلیکس کے ہال میں منعقد کی گئی تھی جو تین دن تک جاری رہی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد انتظامی عہدوں پر فائز افراد کی انتظامی صلاحیت اور مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانےتھا کیونکہ یہ کورس بنیادی طور پر ترقیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی ، انتظامی امور اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہے۔