سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ نے بغداد یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں موجود مائیکروفلم ٹیپس کو ڈیجیٹیلائز کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ نے بغداد یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں رکھے ہوئے مائیکروفلم ٹیپس کو ڈیجیٹیلائز کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

یہ منصوبہ بغداد یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری اور سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد شروع کیا گیا ہے جس کے تحت سینٹر لائبریری میں موجود مائیکرو فلم ٹیپس کو ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

مذکورہ بالا مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر صلاح السراج نے الکفیل نیٹ ورکسے بات کرتے ہوئے کہا: " ہم نے بغداد یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں موجود مائیکروفلم ٹیپس کو حاصل کرنے اور انھیں ڈیجیٹلائز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے فوٹوگرافی کے شعبے سے وابستہ ایک خصوصی ٹیم جدید آلات استعمال کرتے ہوئے یہ کام انجام دے رہی ہے۔ "

انہوں نے کہا ، "یہ فلمیں 1968 میں بغداد یونیورسٹی اور یونیسکو کے مابین باہمی تعاون کا ثمر ہیں ، جب بغداد ، بصرہ ، موصل اور نجف میں کچھ سرکاری اور نجی کتب خانوں میں موجود قیمتی نسخے جن کی تعداد (1500) سے زائد ہے، کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ "

انھوں نے مزید کہا ، "اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عصرحاضر کی ضروریات کو پورا کرنا ہے نیز محققین ، طلباء، اساتذہ اورماہرین کے لئے ان نسخہ جات کا جائزہ لینے اور پڑھنے کے کام کو آسان بنانا ہے ، کیونکہ موجودہ حالت میں ان ٹیپس کو پڑھنا بہت مشکل ہے۔ "

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " ان دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن اور ترتیب کا کام مکمل کرنے کے بعد ان نسخہ جات کی کاپیاں مرکز میں بھی رکھی جائیں گی کیونکہ یہ نادر نسخے ہیں جو ہمارے فوٹو گرافرز کی آرکائیوز میں اضافے کا باعث ہوں گے۔"

واضح رہے کہ شعبہ فکروثقافت کے لائبریری ڈویژن سے وابستہ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ سنٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماہرین اور محققین کے لئے تصنیفات ، اشاریہ سازی اور دستاویزات تیار کرے اور مذکورہ بالا مرکز نے عراق اور عالم اسلام کے مختلف شہروں سے بہت ساری عربی اور اسلامی مخطوطات کو محفوظ کرتے ہوئے ان کی ڈیجٹیلائزیشن کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: