کربلا گورنریٹ میں العمید یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری کے طلباء کے لئے تربیتی کلینکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ کربلا گورنریٹ میں واقع سعدیہ کے علاقے میں العمید یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری کے طلباء کے لئے تربیتی کلینکس کی تعمیر کا کام جاری ہے اور یہ تعمیراتی منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔

اس منصوبے کا 90٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ابھی بھی ٹائم لائنز اور مطلوبہ طبی اور تکنیکی معیارات کے مطابق کام جاری ہے ۔

اس منصوبے کے انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ عمارت اپنے جدید ترین طرزتعمیر اورجدید طبی آلات، ٹیکنالوجی اور سہولیات کی بدولت عراق میں تربیتی مراکز کے لئے ایک مثال ہوگی اور ڈینٹسٹری کالج کے طلباء کے لئے کلینیکل تربیت کا ایک جدید اوراہم مقام بنے گی۔ "

انہوں نے امزید کہا: "اس عمارت کا رقبہ (420) مربع میٹر ہے اوریہ چار فلورزپر مشتمل ہے۔ گراونڈ فلور انتظامیہ کے تین کمروں، تابکاری کے لئے تین کمروں اور ایک ہالپر مشتمل ہے۔ جہاں تک دیگر تین فلورز کا تعلق ہے تو ہر فلور دو ہالز اور ایک ایک کلینک پر مشتمل ہے۔ ہر کلینک میں (28) ٹرینیز کو تربیت فراہم کی جا سکے گی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "عمارت میں اسکیلیٹر کے ساتھ ساتھ بجلی ، کولنگ، آگ بجھانے ، پانی ، سکیورٹی، سیوریج اور کمیونیکیشنزکے جدید ترین سسٹمزبھی موجود ہیں ۔"

اپنی بات کے اختتام پر انھوں نے کہا ، "باقی رہ جانے والے کاموں کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا اورانشااللہ اگلے تعلیمی سال کے آغاز تک یہ عمارت کلینکل تربیت کے لئےدستیاب ہو گی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: