روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے دنیا میں منعقد ہونے والی کتابی نمائشوں اور کتاب میلوں میں شرکت ایک معمول کی بات ہے لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور وہاں کتابی نمائشوں کا سلسلہ بھی رک گیا اور اسی کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بھی اپنی اس قسم کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے لمبے تعطل کے بعد پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بغداد میں منعقد ہونے والی عالمی کتابی نمائش میں شرکت کی ہے۔
’’المدیٰ فاؤنڈیشن برائے ابلاغ، ثقافت اور فنون‘‘ کی طرف سے بغداد میں منعقد ہونے والی "العراق عالمی نمائش برائے کتاب" کو اس سال عراقی شاعر مظفر نواب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس نمائش میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد کتابی اداروں اور ناشرین نے شرکت کی ہے۔
بروز اتوار نو نومبر دوہزار بیس (9/11/2020ء) کو شروع ہونے والی یہ نمائش انیس نومبر تک جاری رہے گی اور اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکروثقافت سیکشن اور معارف انسانی واسلامی سیکشن نے اپنی منفرد اور متنوع کتابوں کو سٹال کا حصہ بنایا ہے ہر قسم کے موضوع پر مشتمل سینکڑوں کتابوں کی اس سٹال میں موجودگی کی وجہ سے یہ پوائنٹ آنے والے مہمانوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں نمائش یونٹ کے انچارج سید محمد اعرجی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہماری اس نمائش میں شرکت گزشتہ عرصے میں شرکتوں کا ایک تسلسل ہے ویسے تو اس نمائش میں 300 سے زیادہ کتابی اداروں اور ناشرین نے شریک ہیں لیکن ہمارا سٹال باقیوں سے اس حوالے سے مختلف ہے کیونکہ ہمارے سٹال میں میں سائنسی، علمی، دینی، ثقافتی، تاریخی، ادبی الغرض ہر طرح کی سینکڑوں کتابیں ایک ہی جگہ موجود ہیں اور ہمارے سٹال میں آنے والا ہر شخص اپنی ضرورت کی کتابوں کو یہاں پاتا ہے۔