نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی کی نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں بھرپور شرکت

نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنیوں میں سے ایک ہے) نے نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن میں بھرپور شرکت کی ہے۔ اس بین الاقوامی مارکیٹنگ فیسٹیول میں نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی کے ساتھ 80 عرب، غیر عرب اور مقامی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر بهاء حميد سعودي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں شرکت کمپنی کے مصنوعات کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع تھا۔ کیونکہ نمائشیں اس مقصد کے لئے ایک اہم ذریعہ ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ صارفین اور بڑی کمپنیوں کو ہماری مصنوعات متعارف کرانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہیں۔ ہم نے خوراک اور مویشیوں کی مصنوعات کی تیاری میں جو پیشرفت حاصل کی ہے وہ ہماری مصنوعات کو عراق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کوالٹی اور صحت کے معیار کے لحاظ سے ممتاز کرتی ہے۔ فیسٹیول میں ہماری شرکت مقامی ، عرب اور بین الاقوامی کمپنیوں سے روابط قائم کرنے کا ایک ایسا موقع فراہم کرتی ہے جو دوطرفہ تعاون اور اس کی توسیع کا باعث بن سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس فیسٹیول میں ہماری کمپنی کی جانب سے سرخ اور سفید گوشت کی مصنوعات کے علاوہ کھانے کی مختلف مصنوعات پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے نمائش میں ڈٹرجنٹس اور جراثیم کُشوں مصنوعات کو بھی متعارف کروایا گیا تھا۔ فیسٹول کے دوران صارفین نے کمپنی کی تمام مصنوعات کو بہت پسند کیا اور بعض صارفین نے اپنی پسند اور ضرورت سے آگاہ کرتے ہوئے کمپنی کی انتظامیہ کو اپنے خیالات اورمشورے بھی پیش کئے۔"

اس نمائش کے ڈائریکٹر جناب حيدر مواش نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس نمائش کے انعقاد کا مقصد عراق اور خاص طور پر صوبہ نجف اشرف میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے باوجود مصر ، شام ، ہندوستان اور پاکستان کی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی۔ اس نمائش میں مجموعی طور پر چالیس غیر ملکی کمپنیوں اور چالیس عراقی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ہم نے اس نمائش میں آنے والوں اور شرکا کی صحت کی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی اور حفاظتی قدامات اٹھائے تھے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ مارکیٹنگ فیسٹیول عراقی صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے کے لئے ایک انتہائی اہم گیٹ وے ہے ، لہذا نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی نے دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اس میں بھرپور حصہ لیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: